Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان روس سے میزائل ڈیفینس سسٹم خریدے گا

پاکستان جدید ترین میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے روس سے مذاکرات کر رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس سے جدید ترین میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے اور ہمیں اس سودے کی کامیابی کی پوری امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائل ڈیفینس سسٹم بہت ہی پیچیدہ نظام ہے اور پاکستان پوری دانشمندی کے ساتھ روسی سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان سوخو پینتیس قسم کے جنگی طیاروں کی خریدارے کے سودے کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سے جدید ترین ٹی نائنٹی ٹینکوں کی خریداری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

 

ٹیگس