پاکستان امریکہ تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں بہتری کی اب کوئی امید نہیں رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لندن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے تعلقات میں بہتری آنے کی اب کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی۔ انھوں نے یہ بیان اسلام آباد کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے متعلق لگائے جانے والے امریکی الزام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیا۔عمران خان نے، جو پاکستان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے امیدوار بھی سمجھے جاتے ہیں، علاقے میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی اسٹریٹیجک شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی شکست و ناکامی کا ٹھیکرا پاکستان پر پھوڑنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کی آئندہ سیاست میں ان کا اب کوئی وجود نہیں رہے گا۔