May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ہزاروں پاکستانی سعودی جیلوں میں قید

سعودی عرب نے غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس حوالے سے ریاض حکومت نے مزید 200 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ہے۔

بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سعودی جیلوں میں قید مزید پاکستانیوں کو رہا کروایا جائے۔

بے دخل کئے گئے مسافروں کا کہنا تھا کہ کفیل کے ظلم پر آواز اٹھانے پر بے دخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کفیل کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنے پر ہمیں قید کر لیا گیا جب ویزے کی مدت ختم ہو گئی تو کفیل نے پولیس کو اطلاع کر دی کہ یہ لوگ ایکسپائرڈ ویزے کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم ہیں جس پر پولیس نے ہمیں دوبارہ گرفتار کرکے قید کر دیا اور قید پوری ہونے پر ہمیں بے دخل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 200 پاکستانی کل جدہ سے لاہور پہنچے۔

ٹیگس