ہندوستان میں پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلموں کے لئے شہریت کی سہولت
Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی حکومت نے دسمبر دو ہزار چوبیس کے اختتام تک پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلموں کو نیشنلٹی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اکتیس دسمبر دو ہزار چوبیس یا اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے آنے والے، ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والوں کو شہریت دی جائے گی۔ پہلے یہ تاریخ اکتس دسمبر دو ہزار چودہ معین کی گئی تھی جس میں دس سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر دو ہزار چوبیس تک تینوں ملکوں سے بغیر قانونی پاسپورٹ اور ویزے کے مذہبی استحصال سے بچنے کے لئے آنے والے غیر مسلموں کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔