May ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • پاک ھند دشمنی ختم ہونا چاہیے، ناصر خان جنجوعہ

قومی سلامتی کے پاکستانی مشیر ناصر خان جنجوعہ نے ہندوستان کے ساتھ اختلافات کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک تا ابد ایک دوسرے کے دشمن نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد میں سفارت اوراس کے اثرات کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اختلافات کو حل ہونا چاہیے تاکہ دونوں ممالک پاک چین اقتصادی راہداری کے فوائد سے بہر مند ہوسکیں۔پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اگر ہندوستان بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہوجائے تو وہ بھی اس کے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہندوستان کو وسطی ایشیا کے ملکوں تک رسائی دینے کو تیار ہے۔

ٹیگس