کرنل جوزف سفارتخانے میں، سیکورٹی افسر تھانے میں
کرنل جوزف کو تحفظ دینے والا سیکورٹی افسر گرفتار ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ ماہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو دوران انکوائری اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو موقع سے بھگانے والے دیگر سیکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔
حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے ایک ٹیلی فون کال پرکرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔
پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
یہ ایسے میں ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نف ایک پاکستانی شہری کی جان لی لیکن پھر بھی بڑے سکون سے اس وقت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہے لیکن سکیورٹی افسر جس نے کسی کی جان بھی نہیں لی قانون کی گرفت میں ہے۔