Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • نیب اور شریف فیملی کے درمیان معرکہ

پاکستان میں قومی احتساب بیورو نیب نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھروالوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے دوبارہ خط لکھ دیا ہے جس پر نوازشریف نے سخت ردعمل ظاہر کیاہے

پاکستانی میڈیا کے مطابق نیب   نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، بیٹوں حسین نواز، حسن نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط  میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔واضح رہے کہ نیب نے چودہ فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا تاہم اس وقت مرکز میں ن لیگ کی حکومت تھی اس لئے اس نے اس طرح کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا۔ دوسری جانب نوازشریف نے نیب کے اس موقف پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے آئین توڑا ہے اس کو خوش آمدید کہا جارہا ہے مگر بقول ان کے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے - نوازشریف نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام اگر ای اسی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں مگر پیشیوں سے جھکنے والا نہیں ہوں

ٹیگس