Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں توسیع پر تاکید

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں توسیع پر زور دیا ہے-

پاکستان کے نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ افغانستان کے مسائل کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا-

اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر نے بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ سبھی میدانوں میں سمجھوتے کا امکان پایا جاتا ہے اور کابل کی حکومت تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے-

واضح رہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر محمد حنیف اتمر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے دونوں ملکوں نے اتفاق اور طالبان کے ساتھ صلح مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا تھا- 

ٹیگس