Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • محمود خان خیبرپختونخوا اور مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلی منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پی ٹی آئی کے امیدوار محمود خان اور سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی بلوچستان اور سندھ منتخب کر لیا ہے۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے امیدوارمحمود خان کے حامی لابی نمبردو اوراپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں گئے آزاد ارکان احتشام جاوید اور فیصل زمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود خان نے 77 اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

ادھر سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ 97 اپوزیشن کے شہریار مہر نے 61 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح دوسری مرتبہ امیدوار مرادعلی شاہ سندھ کے وزیر اعلی منتخب ہوئے۔

جبکہ پنجاب اوربلوچستان اسمبلی کے اسپیکروں کا انتخاب آج اور وزیراعظم کا انتخاب کل عمل میں آئے گا اورمنتخب ہونے والے قائدِ ایوان 18 اگست کو وزیرِاعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

ٹیگس