Aug ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری پاکستان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے آج صبح اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔

 کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک، فواد چودھری، خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری شامل ہیں۔ اتحادی ارکان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اس ملک کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کو اہداف دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزرا کو اعتماد میں لیں گے۔

ٹیگس