Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • گیس پائپ لائن منصوبے پر عمران خان کی تاکید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر ضرور عمل کیا جائےگا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات منجملہ ایران سے پاکستان کے لئے گیس کی منتقلی کے شعبے میں قریبی روابط کی توسیع کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے پاکستان گیس کی منتقلی کے منصوبے پر عمل کرنا ایران اور پاکستان کا ایک بنیادی مشترکہ منصوبہ ہے۔انھوں نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران سے گیس حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ مارچ دو ہزار چودہ میں شروع ہوا ہے مگر بیرونی مداخلتوں کی بنا پر پاکستان میں اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا جبکہ اس منصوبے کے بارے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور اس نے سرحد تک پائپ لائن بھی بچھا دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو بجلی اور گیس کی شدید قلّت کا سامنا ہے اور پاکستانی عوام کی اس ضرورت کو پورا اور اس سلسلے میں راہ حل پیدا کرنے کے لئے حکومت اسلام آباد کی جانب سے اب تک کوئی منطقی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

ٹیگس