ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور ن لیگ کو برتری
پاکستان کی قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقوں میں 370 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوا ۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ نے چار چار، ق لیگ نے دو اور ایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔
قومی اسمبلی کی این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی، این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوارعلی نواز اعوان، این اے 56 اٹک سے (ن) لیگ کے امیدوار ملک سہیل خان، این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوارشیخ راشد شفیق ،این اے 63 ٹیکسلا سے پی ٹی آئی کے منصور حیات خان ،این اے 65 چکوال سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوارچوہدری سالک حسین،این اے 69 گجرات سے (ق) لیگ کے امیدوا مونس الٰہی، این اے 103 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی گوہر خان، این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق، این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشاہد خاقان عباسی، این اے 243 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار عالمگیر خان نے کامیابی حاصل کی۔
پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں پر الیکشن ہوئے جن میں پی پی 3 اٹک سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخاراحمد، پی پی 27 جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر محمود، پی پی 103 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے امیدوار جعفرعلی، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزاد امیدوار بلال اصغر، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سہیل شوکت بٹ، پی پی 165 لاہور سے (ن ) لیگ کے امیدوار سیف الملوک، پی پی 201 ساہیوال سے پی ٹی آئی کے امیدوار صمصام علی شاہ بخاری، پی پی 222 ملتان سے آزاد امیدوار قاسم عباس خان، پی پی 261 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواز احمد، پی پی 292 ڈی جی خان سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری، پی پی 272 سے تحریک انصاف کی خاتون زہرہ بتول نے کامیابی حاصل کی۔
سندھ اسمبلی
پی ایس 30 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد رضا شاہ ،پی ایس 87 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد جوکھیونے کامیابی حاصل کی۔
بلوچستان اسمبلی
پی بی 35 مستونگ سے آزاد امیدوارنواب اسلم خان رئیسانی، پی بی 40 خضدار سے بی این پی کے امیدوار محمد اکبر نلے کامیابی حاصل کی۔
خیبر پختونخوا
پی کے 3 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار احمد خان، پی کے 7 سوات سے اے این پی کے امیدوار وقار خان ، پی کے 44 صوابی سے پی ٹی آئی کے عاقب اللہ ، پی کے 53 مردان سے اے این پی کے امیدوار احمد خان بہادر، پی کے 61 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ابراہیم ،پی کے 64 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار لیاقت خان، پی کے 78 پشاور سے اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور، پی کے 97 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل امین ، پی کے 99 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار آغاز اکرام گنڈا پور کامیاب ہوئے۔