Oct ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کی مغوی ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی

دہشتگردوں کے ہاتھوں پاک ایران سرحد کے قریب 14 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے بعد حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، اس حوالے سے اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے بیان کے مطابق، پاکستان، ایرانی اہلکاروں کے اغوا کی کارروائی کو تشویش سے دیکھ رہا ہے.

بیان کے مطابق، دونوں ممالک کی مسلح افواج مشترکہ میکنزیم جسے گزشتہ سال قائم کی گئی تھی، کے تحت اس حوالے سے رابطے میں ہیں جس کا مقصد مغوی ایرانی اہلکاروں کا سراغ لگانا ہے.

ایران اور پاکستان کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشن اس حوالے سے مشترکہ اقدامات کررہے ہیں.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، مغوی ایرانی اہلکاروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے اپنے ایرانی بھائیوں کی کسی بھی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا.

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات میرجاوہ سے انقلاب مخالف دہشتگرد گروہ عوامی رضاکار فورس بسیج اور بارڈر سکیورٹی فورس کے 14 جوانوں کو اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے گیا۔

ٹیگس