Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کی پالیسی گوروں کو خوش رکھنے کی ہے: وزیر مملکت

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا ہےکہ اسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے، ایسی فارن پالیسی بنا رہے ہیں جو ملکی مفادات کے مطابق ہوگی۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی، تعمیر اور ماس میڈیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک میں بین الاقوامی این جی اوز کو ہماری روایات اور عقائد کے خلاف کام کرنے کی کھلی آزادی دی گئی، پاکستان اب کسی اور کے نظریے سے نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے موقف کو کیوں عالمی سطح پر پروموٹ نہیں کیا جا رہا؟ شکاگو میں کرائم ریٹ سب سے زیادہ ہے مگر امریکی چینل اس پر توجہ نہیں دیتے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ خطے کی سلامتی میں ہم اہم شراکت دار ہیں، ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے، غیرملکیوں کو نہیں، ہم نے اپنوں کو خوش رکھنے کی بجائے گوروں کو خوش رکھنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے، ایسی فارن پالیسی بنا رہے ہیں جو ملکی مفادات کے مطابق ہوگی۔

ٹیگس