پاکستان ؛ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری جانی نقصان کے بعد بانوے دہشت گرد ہلاک
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے صوبہ بلوچستان میں ہفتے کے روز ہونے والے مربوط حملوں میں ملوث کم از کم بانوے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران پندرہ سیکیورٹی اہلکار اور اٹھارہ عام شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان نے ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام پڑوسی ملک ہندوستان پر عائد کیا ہے، تاہم نئی دہلی حکومت اس طرح کے الزامات کو بارہا مسترد کرتی رہی ہے۔
اس سے قبل علیحدگی پسند تنظیم "بلوچستان لبریشن آرمی" نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔
تاہم، فریقین کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ واقعہ صوبہ بلوچستان میں تشدد کے حالیہ سلسلے کے دوران سب سے خونریز دنوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے اس غریب اور پسماندہ صوبے میں نسلی شورشوں سے نمٹتی آ رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستانی فوج نے ہفتے کی شب جاری بیان میں کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، سمیت دیگر شہروں کے اطراف میں شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد حملے کیے۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایک سو پینتالیس دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔۔