پاکستان میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 4 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i340360-پاکستان_میں_6_سیکیورٹی_اہلکار_اور_4_دہشتگرد_ہلاک
دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 4 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی،  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔