Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ پاکستان میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ کر دی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں یہ دونوں افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے بلوچستان، پاکستان کا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں مختلف دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس