Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: وزیراعظم عمران خان سے علامہ ناصرعباس کی ملاقات،مختلف مسائل پرگفتگو

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایران و عراق جانے والے زائرین کو سیکورٹی فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اپنے ملک کے وزیراعظم عمران سے ملاقات کی اور حسینی زائرین منجملہ شیعہ مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار خان آفریدی نے حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ حسینی زئرین کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال پاکستان کے لاکھوں زائرین ایران و عراق کا سفر کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں تفتان بارڈر تک پہنچنے کے راستے میں انھیں دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے جن میں اب تک سیکڑوں زائرین شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس