پاکستان کی خارجہ پالیسی اب میڈ ان پاکستان: شاہ محمود قریشی
Feb ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پرعالمی خاموشی باعث تشویش ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق برمنگھم میں موجود پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی اب میڈ ان پاکستان ہے اور پاکستان اب اپنی خارجہ پالیسی میں آزاد و خود مختار ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی بھی پاکستان میں قائم کی جا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی خاموشی باعث تشویش ہے عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔