Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • کالعدم تنظیموں کو ختم کریں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کالعدم تنظیمیں بہت پہلے ختم ہونی چاہیے تھیں، جنہیں ہم ختم کررہے ہیں، اب ہم کالعدم تنظیموں کے پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ختم کرکے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نیب بڑے بڑے لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دے گا، چھوٹے بدعنوان خود بخود راہ راست پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پچھلی حکومتوں نے اتفاق کیامگر کام نہیں کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے بیٹوں کے نام بیرونِ ملک اربوں روپے اکٹھے کیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پلواما واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ہے، جیسے ہی جیش محمد کا نام لیا گیا تو سب کی انگلیاں پاکستان پر اٹھنے لگیں۔

ٹیگس