Jun ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ایران اور پاکستان کی تاکید

ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے بینکنگ کے تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے

ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فراہانی اور ان کے ہمراہ وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے بعد جمعرات کو کراچی میں صوبہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور گورنر سندھ  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں - ایران کے پارلیمانی وفد نے سندھ کے صوبائی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں ایرانی اور صوبہ سندھ کی کمپنیوں کے مابین اقتصادی تعاون کی توسیع پر زور دیا - ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران صوبہ سندھ میں صحت عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے - انہوں نے ترقیاتی اور زرعی شعبوں میں بھی صوبہ سندھ اور پاکستان کی وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے  ایران کی آمادگی کا اعلان کیا - صوبہ سندھ کے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے بھی کہا کہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اور حکومتی وفد کے تبادلے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات بہت ہی مستحکم ہیں -  ایران کے پارلیمانی وفد نے صوبہ سندھ کا بھی دورہ کیا جہاں صوبائی ارکان اسمبلی نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا -

ٹیگس