Jul ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے قرارداد

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف 9 جولائی کو قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار کا اعلان گیارہ جولائی کو ہوگا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کے پہلے باضابطہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کا کنوینر دو، دو ماہ کیلئے ہر اپوزیشن جماعت سے لیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد 9 جولائی کو جمع کرائی جائے گی، 11 جولائی کو متفقہ امیدوار سامنے لائیں گے جبکہ 25 جولائی کو پشاور میں یوم سیاہ جلسہ ہوگا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں قابل قبول نہیں ہیں۔ سینیٹ اورقومی اسمبلی نہیں چلے گی تو ہمارا حق ہے کہ قوم کو تبدیلی کرکے دکھائیں۔

دوسری جانب حکومت اور اس کی حلیف جماعتیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سیٹ بچانے کی کوشش میں ہیں۔

 

ٹیگس