Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان پر کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لینے کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں اپنے اقدامات کی جانب سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ جھوٹا دعوا کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد اس کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ انھوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے اس قسم کے دعوے کر رہا ہے۔ 
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسی کے ساتھ جمعے کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفون پر کشمیر کے مسئلے پر گفتگو کی اور انہیں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ 

ٹیگس