عسکری گروہ انصار الاسلام پر پابندی عائد
Oct ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
پاکستبان میں انصار الاسلام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علمائے اسلام (ف) کی عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔