اپوزیشن کو قانون سازی میں شامل کرنے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے اپوزیشن کو قانون سازی میں شامل کرنے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز شامل ہوں گے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان غیر معمولی مفاہمت دکھائی دی اور ارکان نے تلخ الفاظ کے تبادلے سے گریز کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں سات نومبر کو قومی اسمبلی میں منظور کیےگئے گیارہ آرڈیننسز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا تھا۔اس کے مقابلے میں اپوزیشن نے حکومت کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی یقین دھانی کرائی تھی۔