کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم ممالک اکٹھے ہوں: شاہ محمود قریشی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i359128-کچھ_طاقتیں_نہیں_چاہتیں_کہ_مسلم_ممالک_اکٹھے_ہوں_شاہ_محمود_قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم ممالک اکٹھے ہوں: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم ممالک اکٹھے ہوں تاہم پاکستان کی سوچ مثبت ہے ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں اور او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈے میں تھا نہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصرغلط فہمیوں کوجنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلم ممالک میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن میں تناؤ دکھائی دیتا ہے، پاکستان کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ایران، سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی ہے حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔