پاکستان نے کیا امریکا و ہندوستان کے اعلامیے کو مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i359387-پاکستان_نے_کیا_امریکا_و_ہندوستان_کے_اعلامیے_کو_مسترد
پاکستان نے امریکا اور ہندوستان کے مابین ٹو پلس ٹو اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بیانات قابل مذمت ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کیا امریکا و ہندوستان کے اعلامیے کو مسترد

پاکستان نے امریکا اور ہندوستان کے مابین ٹو پلس ٹو اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بیانات قابل مذمت ہیں۔

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ہندوستان کے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان کو مسترد کرتا ہے، پاکستان سے متعلق ہندوستانی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ کے دعوے بے بنیاد ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو امریکا ہندوستان مشترکہ بیان پر نا پسندیدگی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتی ہے۔