پاکستان کے خلاف ہندوستانی وزیراعظم کے بیان پر اسلام آباد کا ردعمل
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کے خلاف ہندوستانی وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی کسی طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہئے
پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کے بارے میں ہندوستانی وزیراعظم کے حالیہ بیانات کو مخاصمانہ قرار دیا اور کہا کہ نئی دہلی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ برس ستائیس فروری کو ہندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو روکنے اور علاقائی امن و سیکورٹی کو درپیش خطرے کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ابھی حال میں کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورت میں ہندوستان دس روز سے کم وقت میں پاکستان کو شکست دے سکتا ہے۔