اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i362125-اقوام_متحدہ_کے_سیکریٹری_جنرل_کا_دورہ_پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے کے پہلے روز آج پاکستان کےصدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے، افغان مہاجرین کانفرنس میں افغانستان اور ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی شریک ہوں گے۔