پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین فارغ
Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے حکومت سے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کردے۔
پاکستانی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان اسٹیل ملز 2015 سے بند پڑی ہے، اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں جس سے سالانہ اربوں کا بوجھ حکومت پر پڑ رہا ہے، اسٹیل ملز کے ملازمین کو نوکری پر کیوں رکھا ہوا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری صنعت و پیدوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں اور حکومت ان تمام ملازمین کو فارغ کرے اگر حکومت اسٹیل ملز چلانا چاہتی ہے تو نئے لوگ بھرتی کرے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازم زرداد عباسی کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اہیہ فیصلہ سنایا۔