Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں فائرنگ، فوجیوں سمیت 11 ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

پاکستانی میڈیا  نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا تھا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ 30 جنوری 2020 کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوج کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔

ٹیگس