پاکستان میں کورونا سے 192 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 192 ہو چکی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9216 ہوگئی ہے جب کہ مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9216 ہوگئی ہے جب کہ 2066 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 16 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب 45، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔