May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اڑتیس ہزار سے اور اموات آٹھ سو سے تجاوز کرگئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد اڑتیس ہزار سات سو ننانوے اور اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ سو چونتیس ہوچکی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دس ہزار آٹھ سو اسّی افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن اب بھی اسپتالوں میں ستائیس ہزار پچاسی افراد زیر علاج ہیں ۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ پہلے نمبر پر ہے ۔

اس صوبے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چودہ ہزار نو سو سولہ اور اموات دو سو پچپن ہوچکی ہیں۔

دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے جہاں متاثرین کی تعداد چودہ ہزار دو سو ایک اور اموات دوسو پینتالیس ہوگئی ہیں ۔پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں ہے ، مرنے والوں کی تعداد دو سو اکیانوے اور متاثرین کی تعداد پانچ ہزار چھے سو اٹھتر بتائی گئی ہے ۔

بلوچستان میں متاثرین دو ہزار چار سو ستاون اور اموات اکتیس ، گلگت بلتستان میں متاثرین پانچ سو اٹھارہ، اموات چار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین نو سو اکیس اور اموات سات بتائی گئی ہیں۔

ٹیگس