پاکستان ؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
احتجاج کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔ادھرحکومتی وفد اوراپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے، اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی نے حکومتی رابطوں سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔
ادھر بعض زرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا ہے