May ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کی فلسطینی عوام کی حمایت

پاکستان کی جماعت اسلامی کے امیر نے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیموں سے فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے فلسطینی علاقوں کے خلاف صہیونیوں اور امریکی حکام کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی برادری کو صرف بیانات کی تکرار کے بجائے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہئیے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے  امیر سینیٹر سراج الحق نے آج پیر کے روز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کےسابق سربراہ خالد مشعل کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں  فنسطین پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیموں سے فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کی فلسطینی سرزمین پر مزید قبضہ کرنے کے لئے امریکی حمایت کے باوجود ، فلسطینی ریاست کسی بھی قیمت پر اور اپنے اصل مقام پر قائم ہوگی۔

سراج الحق نے کہا کہ القدس کی آزادی کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی استکبار کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی، تاہم عالم اسلام کو قبلہ اول کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے میں مدد کے لئے بھر پور جدوجہد کرنی ہوگی۔

ٹیگس