Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت

شمال مغربی پاکستان میں فوج کی ایک کاروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی فورس نے منگل کے روز شمال مغربی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد کاروائی کر دی جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے مختلف قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

اتوار کے روز بھی افغانستان سے ملنے والے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔ پشاور کے پولیس سربراہ ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ صوبے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی بدستور جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا صوبے خیبرپختونخوا  بدامن علاقہ شمار ہوتا ہے جہاں اب تک مختلف دہشت گردوں منجملہ طالبان، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ کے حملوں میں سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس