Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • آصف زرداری پر پیر کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں پیر کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور کارروائی ملتوی کردی گئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی- اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کہا تھا آصف زرداری پر چھے جولائی کو اس معاملے میں فرد جرم عائد کر دی جائے گی تاہم ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی اب چودہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی-

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سماعت شروع کی اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک عدالت میں حاضر ہوئے اور سابق صدر آصف زرداری کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کر کے ان کی حاضری لگوائی- آصف زرداری کے وکیل نے فردِ جرم عائد کرنے کے خلاف اپنا موقف پیش کرتے ہوئے عدالت سے اپنا جواب دینے کے لئے مزید وقت مانگا اور اس کے لئے دلائل بھی پیش کئے جس پر عدالت نے کارروائی چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

ٹیگس