یومِ اقبال پر پاکستان اور ہندوستان میں مختلف تقریبات کا اہتمام
آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک سو اڑتالیسواں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
سحرنیوز/پاکستان: علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے لاہور میں ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقدہوئی اور بحریہ کے دستے نے یہ ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

یوم اقبا ل کے تعلق سے آج پورے پاکستان میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں علامہ اقبال کے مجموعے موجود ہیں۔
اس مناسبت سے کراچی اور اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں ، کالجوں اور ثقافتی اداروں میں خصوصی پروگراموں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا اہتما کیا گیا۔

اس مناسبت سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی ادبی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ اقبال کی شاعری کے مختلف پہلوؤں اور ان کے فلسفہ خودی کا جائزہ لیا گیا۔
اسی مناسبت سے لکھنؤ میں عالمی اردو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال کی شاعری کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی اردو زبان کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور حکومت سے اردو کے ساتھ سوتیلے پن کا رویہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔