مہلک حادثے کے بعد ایم ڈی-11 طیاروں کی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل
Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
امریکی وفاقی ہوا بازی انتظامیہ نے یو پی ایس کے ایک کارگو طیارے کو مہلک حادثہ پیش آنے کے بعد تمام ’ایم ڈی گیارہ‘ طیاروں کی پرواز کو تاحکم ثانی ممنوع قرار دے دیا۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی وفاقی ہوا بازی انتظامیہ نے ایم ڈی گیارہ طیاروں کی پرواز پر جانچ پڑتال مکمل ہونے تک پابندی کا حکم جاری کر دیا۔
یہ حکم اس واقعے کے بعد جاری کیا گیا جس میں پچھلے ہفتے منگل کے روز یو پی ایس کے ایک کارگو طیارے ایم ڈی گیارہ کو ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں حادثہ پیش آیا اور اس میں آگ لگ گئی۔اس حادثے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں طیارے کا انجن اور بائیں جانب کا پایہ (پائلون) ٹیک آف کے دوران اُس سے الگ ہو گیا۔حادثے کے سبب کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔