Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان, وفاقی وزیر بھی کورونا میں مبتلا، حالت تشویشناک

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے پمز اسپتال کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کورونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ان کی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔ 62 سالہ وفاقی وزیر کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 481 نئے کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ مزید 62 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 792 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

ٹیگس