Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مزید سات سو ترپن افراد کورونا میں مبتلا

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد مبتلا ہونے والوں کی بنسبت زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سات سو ترپن افراد کورونا سے متاثر اور دس افراد اس موذی وبا سے لقمہ اجل بنے۔ اس دوران مزید آٹھ سو سڑسٹھ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ چھیاسی ہزار چھے سو چوہتر اور مرنے والوں کی تعداد چھے ہزار ایک سو انتالیس ہے۔
پاکستان میں دو لاکھ چونسٹھ ہزار ساٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔
پورے پاکستان میں اس وقت کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہو کے سولہ ہزار سات سو پینتالیس رہ گئی ہے جن میں سے سات سو تراسی افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس