ہندوستان؛ لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پر تنازع، ہندو طلبہ نے نمازیوں کا ساتھ دیا
لکھنؤ یونیورسٹی کے کیمپس میں لال بارہ دری عمارت میں واقع مسجد پر اچانک تالا لگا دیئے جانے پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا-
سحرنیوز/ہندوستان: لکھنو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر تاریخی لال بارہ دری اور اس کے اندر موجود قدیمی مسجد کے گیٹ کو سیل کر کے بیریکیڈ لگائے جانے سے وہاں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کارروائی کے خلاف طلباء لیڈروں اور مسلم طلباء نے کیمپس میں شدید احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں مسجد کا گیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے مسلمان طلباء نے مسجد کے باہر ہی نماز ادا کرنا شروع کی تو ہندو طلبا نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے حفاظتی گھیرا بناکر مسلم نمازیوں کی حفاظت کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی کی محفوظ کردہ اس بوسیدہ عمارت سے ہونے والے ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ لکھنو یونیورسٹی میں طلبہ لیڈروں نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک مسجد کا دروازہ نہیں کھولاجاتا ہے، ہم یہیں باہر نماز اداکریں گے، روزہ افطار کریں گے اور دیگر امور انجام دیں گے۔