Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں کم ترین ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا نے این سی اوسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار47 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 624 ہو گئی۔

اس دوران کورونا سے ایک روز میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 162 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

ٹیگس