اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا: صدر پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i371307-اسلام_آباد_صیہونی_حکومت_کو_ہرگز_تسلیم_نہیں_کرے_گا_صدر_پاکستان
پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا: صدر پاکستان

پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا پاکستان کا دائمی موقف ہے۔

عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ہی ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر اور اس علاقے کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔

پاکستان کے صدر نے افغانستان کے حالات اور پاکستان پر افغانستان کی بدامنی کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد، امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔