Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کو شکست دینے والوں میں ایک ہزار پانچ سو چھیانوے افراد کا اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق شفایاب ہونے والوں میں نئے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اٹھتر ہزار چار سو پچیس ہوگئی ہے۔ 
اس کے علاوہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو پچاس افراد متاثر اور گیارہ افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔ 
مذکورہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ ترانوے ہزار سات سو گیارہ ہے لیکن کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہو کے نو ہزار اکتیس رہ گئی ہے۔ 

ٹیگس