Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورورنا کی وبا تقریبا کنٹرول کی جا چکی ہے اور یومیہ متاثرین اور اموات میں تیز رفتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ پاکستان میں ایسے وقت میں جاری ہے جب اسکے پڑوسی ملک ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹہتر ہزار کورونا متاثرین کا رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو سو چونسٹھ نئے مریضوں اور چار نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید دو ہزار سات مریض شفایاب ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ پچانوے ہزار چھے سو چھتیس ہے جن میں سے چھے ہزار دو سو اٹھاسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور آٹھ ہزار آٹھ سو ایک افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ دو لاکھ اسّی ہزار پانچ سو سینتالیس افراد کورونا کو شکست دے کر صحیتاب ہو گئے ہیں۔

ٹیگس