Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان,کورونا کیسز میں تیز رفتار کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں تیز رفتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو چھیاسی نئے مریضوں اور چار نئی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ پچانوے ہزارآٹھ سو انچاس ہے جن میں سے چھے ہزار دو سو چورانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دو لاکھ اسّی ہزار چھے سو بیالیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مجموعی طورپر چھے ہزار دو سو چورانوے افراد موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

ٹیگس