حضرت رسالتمآب (ص) کی اہانت پر پاکستان کا سخت رد عمل
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں اہانت پر پاکستان کی جانب سے رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا آزادی اظہار رائے کا مقصداق نہیں ہو سکتا۔
یہ پہلا ایسا اتفاق نہیں کہ فرانس کی مذکورہ میگزین چارلی ہیبڈو نے اس قسم کا توہین آمیز اقدام کیا ہے، بلکہ اُس نے 2015ء میں سرکار رسالتمآب (ص) کے سلسلے میں گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی فرانسیسی میگزین کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔