پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی اور شفایاب ہونے والوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو اکتالیس افراد متاثر اور بیس افراد موت سے ہمکنار ہوئے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں میں مزید چار سو نواسی افراد کا اضافہ ہواہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیانوے ہزار پانچ سو نوے ہے۔ پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہوکے آٹھ ہزار آٹھ سو تیرہ ہوچکی ہے جن میں پانچ سو چوراسی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں چھے ہزار تین سو اٹھارہ ہوچکی ہیں جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ اکیاسی ہزار چار سو انسٹھ ہوچکی ہے۔