پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال قدرے بہتر ضرور ہوئی لیکن احتیاط نہ برتنے پر اس میں تیزی آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے آج بروز جمعرات این سی او سی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 424 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 اور مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار328 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 761 ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 925 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار827 پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار340، بلوچستان میں تعداد 12 ہزار935، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار689، کشمیر میں 2 ہزار 305 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935 ہو گئی ہے۔